کراچی میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں،مریم اورنگزیب

Jul 13, 2020


لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومتی بدانتظامی اور نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایل این جی درآمد میں تاخیر لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ ہے۔ ایل این جی کی درآمد میں حکومت کی تاخیر، سستی اور مجرمانہ لاپرواہی پہلی دفعہ نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنس آئل کی قلت کے سبب مقامی ریفائنریاں بند ہوچکی ہیں۔ ملک میں قلت پیدا کرنے کے بعد حکومت درآمد کرتی ہے۔ لوڈشیڈنگ دراصل حکمرانوں کے دماغ میں جاری ہے۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں