قوانین کی خلاف ورزی، سٹیٹ بینک نے15 بینکوں پر جرمانہ کر دیا

    قوانین کی خلاف ورزی، سٹیٹ بینک نے15 بینکوں پر جرمانہ کر دیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیوں پر کئے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 بینکوں پر1 ارب 68 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔15کمرشل بینکوں پرجرمانے مارچ سے جون 2020 ء کے دوران کئے گئے ہیں۔

بینک جرمانہ

مزید :

صفحہ آخر -