وفاق آئین کے مطابق صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دے،نفیسہ شاہ

وفاق آئین کے مطابق صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دے،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ان لوگوں کو سارا درد اٹھارہویں آئینی ترمیم کا ہے۔ اس درد کی جب شدت بڑھتی ہے تو سابق صدر آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل شروع کیا جاتا ہے۔ کبھی عزیر بلوچ، کبھی سنتھیا، کبھی جے آئی ٹی تو کبھی نئی طوطا کہانیاں گھڑ کر آصف علی زرداری کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاقی آئینی ذمے داری ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دے۔ یہ صوبوں کو حق ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہے ہیں کیونکہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا وقار بلند کیا تھا۔ سلیکٹڈ پارلیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں۔ تاریخ بیان کرے گی کہ عمران خان کا جمہوریت کے خلاف سازشی کردار تھا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -