عید الاضحی پر کوروناایس او پیز میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، مسرت جمشید
لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے کرپشن کے دیوانے اور پروانے ہیں اور کرپشن سے عشق کی انتہا ء نے ہی ملک کو اندھیرے کنویں میں دھکیلا ہے،تحریک انصاف سے تو نا مکمل دو سالوں کا حساب مانگا جارہا ہے لیکن اپنا کئی دہائیوں کا حساب دیتے ہوئے نبض ڈوبنا شروع ہو جاتی ہے،دو روز گزرنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر لب نہ کھولنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہاہے،عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز میں کسی طرح کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کا جو بھی کھاتہ کھولا گیا اس کی ساری دستاویزات کرپشن سے لتھڑی ہوئی نکلتی ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود ڈھٹائی اور بے شرمی سے ماضی میں ترقی کے دعوے بھی کئے جاتے ہیں۔تحریک انصاف کرپشن کے خلاف اور احتساب کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے اس لئے عوام کی مایوس نہیں کریں گے چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔
مسرت جمشید
لاہور(آئی این پی) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا اہم فیصلہ، ہسپتالوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے ڈسپنسریز اور مدر چائلڈ سنٹرزکو ٹی ایچ کیو ہسپتا لوں سے منسلک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسپنسریوں کو نزدیکی ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں کیساتھ منسلک کرنے کا مقصد صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈائیگناسٹک سنٹر، ڈسپنسریز، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز ہومیو پیتھک اور طبی شفاخانہ جات کو ہسپتالوں سے منسلک کیاگیاہے۔ میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گرانڈ کیساتھ14مراکز صحت کو منسلک کیا گیا ہے۔
منسلک