برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ، دھوکہ دہی جرم میں میجر جنرل کا کورٹ مارشل

      برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ، دھوکہ دہی جرم میں میجر جنرل کا کورٹ مارشل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آن لائن) برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار دھوکہ دہی کے جرم میں برطانوی فوج کے حاضرسروس میجر جنرل کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوج کے حاضر سروس میجر جنرل نک ویلش کو بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کے جرم میں فوجی عدالت نے چارج لگا کر کورٹ مارشل کر دیا۔برطانوی قانون کے مطابق بچے کی تعلیم پر سالانہ 23 ہزار پاونڈز سے زائد رقم خرچ نہیں کر سکتے جبکہ نک ویلش نے 50 ہزار پاوَنڈز خرچ کیے۔ نک ویلش برطانوی افواج اور وزارت دفاع کے اہم عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں۔ میجر جنرل نک ویلش افغانستان میں برطانوی فوج کے سیکنڈ کمانڈر بھی تھے۔نک ویلش امریکن فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
کورٹ مارشل

مزید :

صفحہ آخر -