منور حسن پوری زندگی کلمہ حق بلند کیا، ملکی و قومی مسائل پر ہمیشہ فکر مند نظر آئے: فضل الرحمن

        منور حسن پوری زندگی کلمہ حق بلند کیا، ملکی و قومی مسائل پر ہمیشہ فکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وفد نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر ادارہ نور حق میں ان کے صاحبزادے سید طلحہ حسن، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات واظہار تعزیت کیااور لواحقین و پسما ند گا ن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے وفد میں جنرل سیکریٹری صوبہ سندھ راشد محمود سومرو، مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، نائب امیر صوبہ سندھ مولانا عبد الکر یم عابد،مرکزی رہنما اسلم غوری، ناظم مالیات و صوبائی رہنمامولانا غیاث، صوبائی رہنما شرف الدین اندھڑ، امیر ضلع شرقی مولانا فتح اللہ و یگر شامل تھے۔ اس موقع پر نائب امراء جما عت اسلامی کراچی مسلم پرویز،ڈاکٹر واسع شاکر، ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق خان، راشد قریشی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا سید منور حسن سے ایک طویل رفاقت رہی ہے، انہیں ہمیشہ ملکی اور قومی ایشوز پر نہایت سنجیدہ پایا اور فکر مند دیکھا،مختلف اجتماعات اور مظاہروں میں ان کا خطاب سحر انگیز اور عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حیثیت سے ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، سید منور حسن نے امانت اور دیانت کی عظیم مثال قائم کی، پوری زندگی کلمہ حق بلند کیا، وہ محب دین،محب وطن، امانت ودیانت سے کام کرنے اور غریب مظلوم کے دکھ درد کا احساس رکھنے والے تھے،انہوں نے قومی ایشوز پر ہمیشہ اسلام کی ترجمانی کا فریضہ بہادری سے انجام دیا۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -