اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردارہے، زلفی بخاری
صوابی(این این آئی) سمندر پار پاکستانیوں کے امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ روزیہاں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ہے اور ہر سال یہ لوگ کثیر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سمندر پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں خود ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ملک میں سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کا ہرممکن تحفظ یقینی بنایاجا رہا ہے۔
زلفی بخاری