جج ارشد ملک کی برطرفی، 131سیشن ججز کا فائدہ، سنیارٹی لس میں ایک درجہ اضافہ

جج ارشد ملک کی برطرفی، 131سیشن ججز کا فائدہ، سنیارٹی لس میں ایک درجہ اضافہ

  

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، ارشد ملک کی برطرفی سے 131سیشن ججز کو فائدہ پہنچے گا، ایک ایک درجہ سنیارٹی میں اضافہ ہوگا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی جس کے مطابق 11سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی جبکہ 131سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد ملک کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ کا اطلاق ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا دوسرا نمبر برقرار رہے گا۔ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامرکا 6واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کا 7واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی کا 9واں نمبر برقرار رہے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کیس مینجمنٹ ہائیکورٹ صفدر سلیم شاہد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا اور وہ 12ویں نمبر پرآجائیں گے۔ نئی سنیارٹی لسٹ میں رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان 13ویں نمبر پر آگئے ہیں، سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر 14ویں نمبر پر، جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور شیخ خالد بشیر 16ویں، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن 20ویں نمبر پر۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ سردار طاہر صابر 26ویں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ 45ویں نمبر، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان 48ویں نمبر پر آگئے، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، خانیوال، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

سنیارٹی لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -