کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے 8ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی: عمرا ن خان

  کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے 8ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی: عمرا ن خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 8 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوہالہ منصوبہ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح آزاد پتن منصوبہ دو اضلاع صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے ضلع سندھنوتی کے درمیان تعمیر کیا جائے گا، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، انہوں نے وزیر اعظم کو آر ڈی اے کے میگا پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا جن میں رنگ روڈ پراجیکٹ، نالہ لئی ایکسپریس وے،کچن گارڈننگ، پولٹری ڈسٹریبیوشن اوررین واٹر ہاروسٹنگ کے ذخیرہ کے ذریعے غریب ترین لوگوں تک پہنچنا شامل ہے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -