بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جارحیت بچی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جارحیت بچی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر رکھ چکری سیکٹر میں دانستہ طور پر شہری آبادی پر فائرنگ اور شیلنگ سے کمسن بچی،معمر خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا،متعدد کو نقصان پہنچا، نام نہاد سورما بلوں میں دبک گئے جبکہ گنیں اور توپیں خامو ش ہو گئیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر میں دانستہ سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہائشی کمسن بچی، معمر خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس سال اب تک بھارتی فورسز کی جانب سے ایک ہزار 643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

بھارت فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -