ماضی میں ترقی نہیں شوبازی ہو تی تھی، سازشیں کرنیوالے پہلے کی طر ح پیچھے رہ جائینگے: عثمان بزدار
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اورارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی - ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے،ماضی میں ترقی نہیں شو بازی ہوتی تھی۔سازشیں کرنے والے پہلے کی طرح پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر شروع دن سے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ان عناصر نے ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اورتعلیم کے زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ جلال پور کینال اورگریٹر تھل کینال جیسے گیم چینجر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں،ترقی سب کا حق ہے۔پنجاب کا ہر شہر اورکوچہ ترقی کے ثمرات سے فیض یاب ہوگا۔ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا شہبازاحمد،سید عباس شاہ،محمدعلی قریشی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل تھے-پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھے -
ملاقات
لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا- وزیراعلی عثمان بزدار نے بغیر سکیورٹی شدید بارش وآندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جیل روڈ،گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ،لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے پانی کی نکاسی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔تاہم چند مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیااور نکاسی آب کے لیے واسا حکام کو موقع پر ہی ہدایات دیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے واسا اورانتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر اسوقت فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسران کو بھی گھروں میں آرام کرنے کی بجائے کام کرتے نظر آ نا چاہیئے، کیونکہ سب سے پہلے شہریوں کے مسائل حل کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔میں نے رات گئے اچانک دورہ کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے کیے ایمرجنسی انتظامات کا مشاہدہ کیااور ایسے وزٹ سے حقیقی معنوں میں اصل صورت حال کا علم ہوتا ہے۔ شہروں میں نکاسی آب کے لئے اس بار بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
دورہ