ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست

  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساؤتھمپٹن (مانٹیرنگ ڈیسک) ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز میزبان انگلینڈ نے دوسو چوراسی رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم تین سو تیرہ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز نے 200 رنزکا ہدف ملنے پر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلی تین وکٹیں ابتدا میں ہی گر گئیں۔ بلیک ووڈ اور چیز کی شراکت نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ بلیک ووڈ کے 95 رنز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
انگلینڈ شکست

مزید :

صفحہ اول -