”کپتان کا بڑھتا پاکستان‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں: فیاض الحسن

”کپتان کا بڑھتا پاکستان‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں: ...

  

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان کے عوام وزیرِ اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ“کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان”ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے داخلی، خارجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام ملکی مسائل کے حل کے لیے صرف وزیراعظم عمران خان سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام بہتری کے لیے متحد ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -