شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک، بھاری تعداد میں ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)شمالی وزیر ستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران چاردہشت گرد ہلا ک جبکہ سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے ضلع میرانشاہ بویا سے 8کلومیٹر جنوب مغرب میں وژدھاسر میں سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گرد وں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی سیکورٹی فورسز نے جونہی علاقے کا محاصرہ کیادہشت گروں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران فورسز نے تمام دہشتگروں کا صفایا کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوگئے۔ آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو کلئیر کیا۔شہداء میں سپاہی محمد اسماعیل خان،سپاہی محمد شہباز یاسین،سپاہی راجہ وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران علاقے دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔دریں اثناء سیاسی وعسکری قیادت نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس آپریشن میں شہید والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد نے وطن عزیز کیلئے عظیم قربانی دی۔شہدا قوم کا فخر ہیں جو دہشت گردی کیخلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔آمین

جوان شہید

جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -