ملک میں تبدیلی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت جلد گریگی: شاہد خاقان، ہم ساتھ ہیں: کائرہ

ملک میں تبدیلی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت جلد گریگی: شاہد خاقان، ہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت کرے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج تک حکومت کا ایک پلان بھی کامیاب نہیں ہوا۔ جس چیز پر بھی وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ قوم کے لیے عذاب بن گئی۔ چاہے وہ ادویا ت ہوں، چینی یا آٹا ہی کیوں نہ ہو۔عمران خان کا سٹائل مکمل طور پر جمہوری نہیں وہ کسی نیشنل اسٹیٹ کو مانتے نہیں، ان کا تصور ٹوٹل ایک فاشسٹ کا ہے، یہ حکومت فاشسٹ ہے اور اس پر چلنا جمہوریت نہیں کہلاتا۔انہوں نے کہا کہ اس رویے سے دنیا کا کوئی ملک ٹھیک نہیں ہوتا کہ فاطمہ جناح غدار ہے، بھٹو غدار ہے، پیپلز پارٹی غدار ہے یا نواز شریف، اس سے تو کوئی سوسائٹی ٹھیک نہیں ہوئی کبھی۔ رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ اپوزیشن کی قیادت کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی نہیں کہہ رہی ہے بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیز اور حکومتی اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ مینجڈ الیکشن تھے۔دوسری جانب ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت تبدیل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت گرے گی، اس کو بڑے چیلنجز ہیں۔ اتحادی چھوڑ جائیں گے اور عوام کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں،جو فضل الرحمان نے کرکے دکھایا ہے۔
شاہد خاقان،کائرہ

مزید :

صفحہ اول -