افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طور خم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے

  افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طور خم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے

  

پشاور(آن لائن)افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طور خم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے،طبی معائنے کے بعد تمام پاکستانی مسافروں کواپنے گھروں کیلئے روانہ کردیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طور خم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے،طبی معائنے کے دوران مسافروں میں کورونا وباء کی علامات ظاہر نہ ہوئیں جس کے بعد تمام پاکستانی مسافروں کو ضروری دستاویزات کی چھان بین کے بعد اپنے گھروں کیلئے روانہ کردیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 4907افغانی بھی طور خم سرحد کے راستے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

پاکستانی واپس

مزید :

صفحہ اول -