خنجر اب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا: عاصم سلیم باجوہ

خنجر اب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا: عاصم سلیم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی تک فائبر بچھائی جائے گی۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے گوادر تک ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت فائبر آپٹک کو فعال کیا جائے گا۔اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے تھا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب تا آواران روڈ کے لئے26 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیچ اور آوران کے دور دراز اضلاع میں یہ شاہراہ پسماندہ جنوبی بلوچستان کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔ اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے A380 کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔
عاصم سلیم

مزید :

صفحہ اول -