تعمیراتی شعبے کیلئے بہترین پیکج دیدیا، بلڈر ز 31دسمبر سے پہلے فائد ہ اٹھالیں: شبلی فراز

        تعمیراتی شعبے کیلئے بہترین پیکج دیدیا، بلڈر ز 31دسمبر سے پہلے فائد ہ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور غریبوں کی فلاح وبہبود ہے، حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا، بلڈرز 31 دسمبر سے پہلے پیکج کا فائدہ اٹھا لیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چئیرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے 40 صنعتیں وابستہ ہیں، اس لئے اس شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے خصوصی ادارہ بنایا۔ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سنجیدہ ہیں۔ حکومت کا کام سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینا ہے۔ تعمیراتی صنعت سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نئی پالیسی کے تحت بینک نجی قرضوں میں سے5 فیصد تعمیرات کے شعبے کو دینے کے پابند ہونگے۔ پالیسی کے تحت بینکوں کے شرح منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ بینک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330 ارب روپے کے قرضے دے سکیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انور علی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا اس سکیم میں شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ سب سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک لاکھ گھرکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ سب سے پہلے انھیں ہی تعمیر کیا جائے گا۔ حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں فکسڈ ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے۔ 31 دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ لوگوں کو دفاتر میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 5مرلے کے گھر پر 5فیصد اور10مرلے گھر پر 7فیصد مورگیج ہوگا، کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی سے بہت سے شعبوں کوفائدہ ہوگا، اپریل میں حکومت نے جو پیکج دیا اس میں ٹیکس کامعاملہ حل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے قرض کے فکسڈ ٹیکس ریٹ کو بہت کم کیاگیا ہے، پالیسی کے زریعے صوبائی ٹیکس، پراپرٹی ٹرانسفر پر ٹیکس کو کم کیا گیا اب کسی کو اپنے لئے گھر بنانا ہے تو اس پر کیپٹل گین ٹیکس ختم ہو کر دیا گیا ہے۔ کم آمدنی والے لوگوں کیلئے ایک لاکھ گھر کا ہدف رکھا گیا ہے حکومتی پالیسی کے نتیجے میں 20لاکھ کے گھرکی قیمت 15لاکھ پر آجائے گی۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -