این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج لاہور میں ہوگا

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج لاہور میں ہوگا

  

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی ٹیم کا صوبائی دارالحکومت پنجاب سے خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ این سی او سی کے قیام کے بعد پہلی بار کسی بھی صوبے سے یہ پہلا اجلاس ہو گا، اجلاس دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے بھی منعقد کئے جائیں گے،صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کیخلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم، ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے،لاہور میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں بریفنگ دی جائے گی،اجلاس کی صدارت این سی او سی کے چیئرمین اسد عمرکریں گے، این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان اور این سی او سی کی کور ٹیم کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ، ڈاکٹر فیصل سلطان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار, وزیر قانون پنجاب, وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، اور آء جی پولیس پنجاب شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد و دیگر صوبوں کے نمائندے اور پنجاب کے دیگر اداروں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -