لاہور سمیت مختلف شہروں میں رم جھم برسات ٹھنڈی ہوائیں، موسم سہانا

لاہور سمیت مختلف شہروں میں رم جھم برسات ٹھنڈی ہوائیں، موسم سہانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، فیصل آباد، پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوراور پشاور سمیت مختلف شہروں میں رات ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بعض مقامات بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔مون سون نے پھررنگ جما دیا، بیشتر شہروں میں موسم سہانا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سورج نکل آیا تاہم شہر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہلکی ہلکی ہوا نے بھی حبس کا زور توڑ دیا ہے۔مریدکے، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل خوب برسے جس سے گرمی اڑن چھو ہو گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی آسمان سے برستے پانی نے موسم دلکش بنا دیا۔موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، سری نگر 29 اور لیہہ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔اتوار سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصلہ آباد، اور لاہور) کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں سبی، ژوب، موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بالائی علاقے سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 جولائی کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھرفیصل آبادمیں شدید بارش اور آندھی کے باعث خستہ حال گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا جاتاہے کہ گزشتہ روز ہونیوالی مون سون کی شدید بارش اور آندھی کے باعث جھمرہ کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں واقع خوشی محمد کے گھر کی خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی تو کمرے میں موجود 58 سالہ خوشی محمد اور اسکا 32 سالہ بیٹا نوید بری طرح زخمی ہوگئے، اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو نوید سرمیں چوٹ لگنے کے باعث زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ اسکاباپ خوشی محمد بری طرح زخمی تھا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بادوباراں کے باعث درخت اکھڑ گئے اور بعض مقامات پر خستہ حال دیواریں گر گئیں۔
بارش

مزید :

صفحہ اول -