ملک بھر کے ائیر پورٹس پر خالی 612آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

ملک بھر کے ائیر پورٹس پر خالی 612آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

  

پشاور(آن لائن)ائیر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر خالی 612آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے،ائیر پورٹ کے سیکورٹی نظام کو مزید سخت کرنے کے لئے یہ بھرتیاں کی جائیں گی۔ 113اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 459کار پول ڈرائیورز، 25نائب قاصد، خاکروب، موچی، بھرتی کئے جائینگے۔ اے ایس آئی اور کارل پولز کے لئے خواتین اور مردں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی کے لئے 23جولائی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بھرتیاں آئندہ دو ماہ میں مکمل کی جائیں گی۔ اے ایس ایف میں بھرتیوں کے لئے انتظامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کرنے کے حوالے سے خصوصی سینٹر قائم کردیا ہے۔

بھرتیاں

مزید :

صفحہ اول -