تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا انحصار کوروناوباء کی صورتحال پر ہے،شفقت محمود

    تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا انحصار کوروناوباء کی صورتحال پر ہے،شفقت ...

  

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر آئندہ ماہ غور کیا جائے گا،سکولوں کو دوبارہ کھولنے کاانحصار آئندہ مہینوں میں وبا ء کی صورتحال پرہے،حکومت سکولوں کودوبارہ کھولنے کے بعد احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کیلئے سخت انتظامی اقدامات کرے گی۔ایک انٹر ویو میں شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ کیلئے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز وضع کی جارہی ہیں جبکہ طالب علموں کامختلف طریقہ سے جائزہ لیا جائے گا۔سکولوں کو دوبارہ کھولنے کاانحصار آئندہ مہینوں میں وبا ء کی صورتحال پرہے،ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر آئندہ ماہ غور کیا جائے گا۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -