وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کورونا وائرس کا شکار، طبیعت خراب، پمز منتقل

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کورونا وائرس کا شکار، طبیعت خراب، پمز ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تر جمان پمزہسپتال کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج معالجہ جاری ہے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وباء کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکاین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

طارق بشیر چیمہ

مزید :

صفحہ اول -