تحر یک انصاف کا عظمی کاردار کی نااہلی کیلئے ریفر نس دائر کرنے کا بھی فیصلہ

تحر یک انصاف کا عظمی کاردار کی نااہلی کیلئے ریفر نس دائر کرنے کا بھی فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کا پارٹی رکنیت کے خاتمے کے بعد عظمی کاردار کی نااہلی کیلئے بھی ریفر نس دائر کرنے کا فیصلہ‘وکلاء نے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کی پارٹی پالیسوں کی خلاف ورزی پر عظمی کار دار کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے مگر اب انکے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفر نس بھی دائر کر نے کا فیصلہ ہوچکا ہے جسکے لیے وکلاء نے مشاورت اور پٹیشن کی تیاری بھی شروع کردی ہے جبکہ دوسری طرف عظمی کار دار نے اپنے بچاؤ کیلئے پارٹی کے اعلی قیادت میں موجود بعض افراد سے رابطوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور پارٹی سے معاملہ پر خاموش رہنے کی درخواست کر رہی ہیں۔

ریفرنس فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -