ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے بچنے کیلئے پہلی بار ماسک پہن لیا

  ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے بچنے کیلئے پہلی بار ماسک پہن لیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بالآخر پہلی بار عوام میں ماسک پہن ہی لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر ماسک پہنا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کیخلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کیلئے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ ہسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں جنوری میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں تیزی سے یہ وبا پھیلی اور اب تک ساڑھے 33 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اتنی مہلک وبا کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے اور کہتے تھے کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

ٹرمپ ماسک

مزید :

صفحہ اول -