انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں 85۔20فیصد اضافہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں 85۔20فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے گیارہ ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی خدمات کی برآمات میں 20.85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات 1176.750 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران آئی ٹی خدمات کی فراہمی سے 973.760 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کو فراہم کی گئی آئی ٹی خدمات کی برآمد میں 202.99 ملین ڈالر یعنی 20.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اس دوران کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 23.95 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 729.59 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 904.33 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ سافٹ ویئر کنسلٹینسی سروسز کی برآمدات 20.02 فیصد اضافہ سے 288.439 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 346.1914 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ دوسری جانب ہارڈ ویئر کنسلٹینسی سروس کی برآمدات 11.51 فیصد کی کمی سے 2.128 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.883 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔ اسی طرح ریپیئر اور مینٹی نینس کی خدمات کی برآمدات بھی 69.88 فیصد کی کمی سے 4.821 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.452 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر کی متفرق خدمات کی برآمدات میں 49.95 فیصد اضافہ ہوا۔
ا اور برآمدات کا حجم 197.126 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 195.596 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال میں کمپیوٹر خدمات سے کمائے جانے والے زرمبادلہ میں مجموعی طور پر 20.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -