مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی
اسلام آباد (اے پی پی) مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 سے لیکر مئی 2020 ء تک کی مدت میں بیلجئیم، فرانس، جرمنی اورسوئٹررلینڈ سمیت مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.076 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 3.51 فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19کے اسی عرصہ میں مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.194 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مئی 2020ء میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 213.12 ملین ڈالررہا،گزشتہ سال مئی میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 321 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں اس خطہ سے پاکستان کو درآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جولائی 2019 سے لیکر مئی 2020 ء تک کی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کے 2.58 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئی، مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں مغربی یورپ کے ممالک سے 2.85 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے۔