دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 167600کیوسک اور اخرج 175000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر 8300کیوسک اور اخراج 58300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد43600 کیوسک ہے۔

اور اخراج25000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد67800کیوسک اور اخراج35000 کیوسک رہا۔ جناح بیراجآمد234400 کیوسک اور اخراج0 22670کیوسک،چشمہ آمد230800کیوسک اوراخراج 220000 کیوسک، تونسہ آمد214400کیوسک اور اخراج 189100 کیوسک، پنجند آمد15300 کیوسک اور اخراجصفرکیوسک، گدو آمد 164100کیوسک اور اخراج 124600 کیوسک، سکھر آمد112700کیوسک اور اخراج56200کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد58600 کیوسک اور اخراج 16200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1460.42 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.620 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1224.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.020 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -