مئی 2020ء انجینئر نگ مصنوعات کی برآمدات میں 46.56فیصد کمی

  مئی 2020ء انجینئر نگ مصنوعات کی برآمدات میں 46.56فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 46.56 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 9.11 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 17.05 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.94 ملین ڈالر یعنی 46.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -