آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان

  آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان

  

فیصل آباد (اے پی پی)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن نے الیکشن برائے سال 2020/21کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکر ٹری جنرل ملک طاہر مجید کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن شیڈول کی با ضابطہ منظوری دی گئی۔الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اجراء آج 13جولائی 2020کو کیا جائے گا۔ووٹرز لسٹ میں تبدیلی 15جولائی تک ہو سکے گی جبکہ حتمی ووٹرز لسٹ 17اگست کو جاری کی جائے گی۔امیدواران کاغذات نامزدگی 20اگست تک جمع کروا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور اعتراضات کے فیصلے کے بعد امیدواران کی حتمی لسٹ 12ستمبر 2020کو جاری کی جائے گی۔

انتظامیہ کمیٹی کے لئے امیدواران کا انتخاب15ستمبر کو ہو گا۔چیئر مین،سینئر وائس چیئر مین اور وائس چیئر مین کے لئے کاغذات نامزدگی 17ستمبر تک وصول کئے جائیں گے اور عہدیداروں کا انتخاب 22ستمبر کو ہو گاجن کی کامیابی کا اعلان 26ستمبر 2020کو سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -