سٹیٹ بنک،5 کھرب 92 ارب 74کروڑ 80 لاکھ کے قرضے مؤخر

  سٹیٹ بنک،5 کھرب 92 ارب 74کروڑ 80 لاکھ کے قرضے مؤخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد۔ (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں سٹیٹ بنک کے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 5کھرب 92 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے مؤخرکردیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت تین جولائی 2020 تک سٹیٹ بنک کو 12لاکھ، 22 ہزار 732 درخواستیں موصول ہوئی جن کے ذمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 23کھرب 22 ارب 99کروڑ70 لاکھ روپے ہیں، ان میں سے11لاکھ 31ہزار 60 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور کھرب 92 ارب 74کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کوایک سال تک کیلئے موخرکیا گیا۔ اسی طرح اس سکیم کے تحت ایک کھرب 12 ارب82 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ/ ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہیں جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک باقاعدہ ہوں ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے،جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔

مزید :

کامرس -