خیراتی اداروں کو رجسٹرڈ کر نے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے

خیراتی اداروں کو رجسٹرڈ کر نے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں خیراتی اداروں کو رجسٹرڈ کر نے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔ پنجاب چیریٹی کمیشن کے قیام سے جرائم پیشہ عناصر اور پیشہ وارانہ سطح پر ایسے نیٹ ورکس چلانے والے عناصر کا خاتمہ ہوگا۔ ملکی تاریخ کے ستر سالوں میں ایسی اصلاحات اور دور اندیشی کے فیصلے نہیں ملتے جو موجودہ حکومت کررہی ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -