بہتر کوآرڈینیشن کیلئے ڈسپنسریز، مدر چائلڈ سنٹرز ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے منسلک

بہتر کوآرڈینیشن کیلئے ڈسپنسریز، مدر چائلڈ سنٹرز ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا اہم فیصلہ، ہسپتالوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے ڈسپنسریز اور مدر چائلڈ سنٹرزکو ٹی ایچ کیو ہسپتا لوں سے منسلک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسپنسریوں کو نزدیکی ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں کیساتھ منسلک کرنے کا مقصد صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈائیگناسٹک سنٹر، ڈسپنسریز، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز ہومیو پیتھک اور طبی شفاخانہ جات کو ہسپتالوں سے منسلک کیاگیاہے۔ میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گرانڈ کیساتھ14مراکز صحت کو منسلک کیا گیا ہے۔
منسلک

مزید :

صفحہ آخر -