سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے بھر پور کارروائی کرینگے: الطاف حسین

سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے بھر پور کارروائی کرینگے: الطاف حسین

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کینٹ میں نئے تعینات ایس ایچ او الطاف خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کینٹ میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پو ر کاروائی کریں گے جرائم پیشہ افراد کیلئے نوشہرہ کینٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میدیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کی خصوصی ہدایت پر اور اے ایس پی سرکل نوشہرہ کینٹ بلال احمد کی قیادت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود سے ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لیکن اس کے لئے ضروری کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر کنٹرول لانے میں اس طرح کامیاب نہیں ہو سکتی جس طرح عوامی تعاون کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ عوام جرائم کے خاتمے میں نوشہرہ کینٹ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -