تورڈھیر پولیس کو ملنے والی عمر رسید ہ شخص کی لاش کی شناخت ہو گئی

  تورڈھیر پولیس کو ملنے والی عمر رسید ہ شخص کی لاش کی شناخت ہو گئی

  

صوابی(بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس کو ملنے والی عمر رسید ہ شخص کے لاش کی شناخت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تورڈھیر پولیس کو اتوار کے روز علاقہ جلبئی کے ایک بوڑے شخص کی لاش ملی تھی بعد ازاں اس لاش کی شناخت عظیم خان سکنہ بابوزئی علاقہ کاٹلنگ ضلع مردان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مرحوم مردان کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ ہسپتال سے نکل کر یہاں پہنچے تھے اور بیماری کی وجہ سے ان کا علاقہ جلبئی میں انتقال ہوا ورثا نے شناخت کے بعد لاش کو اپنے گاؤں لے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -