عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر دیرلوئیر میں خصوصی تقاریب کاانعقاد

  عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر دیرلوئیر میں خصوصی تقاریب کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ(بیورورپورٹ) عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر دیرلوئیر میں خصوصی تقاریب کاانعقاد،فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، 580خواتینکا معاینہ کرکے مفت ادویات،ہائی جین کٹس تقسیم کئے گئے،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر سید محمد عثمان کے مطابق عالمی یوم بہبود آبادی کے مناسبت سے ضلع بھر کے دور دراز علاقوں کے طبی سنٹرز ٹیکنی،کنڈرو، تیمرگرہ،کوٹو وغیرہ میں آگاہی تقاریب اور میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے ذریعے عالمی وبا ء کورونا کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے حکومتی ہدایات،سماجی فاصلوں کی اہمیت حوالے سے خواتین شرکاء کو آگا ہ کیا گیا،علاوہ ازیں 580خواتین کا طبی معاینہ کرکے اُ ن میں مفت ادویات بشمول صحت وصفائی پر مشتمل خصوصی کٹس اور مانع حمل ادویات تقسیم کئے گئے