پیسکو لکی مروت کا قبلہ درست کیا جائے‘ ملک وقاص

  پیسکو لکی مروت کا قبلہ درست کیا جائے‘ ملک وقاص

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک شعور پا کستا ن تنظیم کے چیئرمین ملک وقاص خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر تختی خیل کے پچھلے ایک سال سے بندبجلی فوری طورپربحال نہ کی گئی توعوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل کربھرپوراحتجاج کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیسکو واپڈا لکی مروت نے مبینہ طور پر تختی کی بجلی پچھلے ایک سال سے بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے تختی خیل کے عوام کوشدیدمشکلات کا سامناہے صرف یہی نہیں بلکہ مساجدوں اور گھروں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور علاقہ کربلاکاسما پیش کررہاہے اس کے علاوہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوچکی ہے چیئرمین ملک وقاص خان نے دھمکی دی ہے کہ اگرتختی خیل کی بجلی عیدالاالضحی سے قبل چالوں نہ کیاگیاتو ضلعی انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے اورنورنگ،گنڈی چوک اورمنجی والا چوک کے مقامات پراحتجاجی کیمپ لگانے کے ساتھ واپڈانتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اوران سے ہونیوالی نقصانات کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پرعائدہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -