پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سابق صوبائی صدر کامریڈ گل حیدر کی یاد میں تعزیتی جلسہ

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سابق صوبائی صدر کامریڈ گل حیدر کی یاد میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سابق صوبائی صدر کامریڈ گل حیدر کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد۔ مرحوم نے سامراجیت کے خلاف جدو جہد، سوشلسٹ نظام کے قیام اور حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔افضل شاہ خاموش۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مزدور کسان پارٹی کا تعزیتی جلسہ زیر صدارت مرکزی سینئر وائس چیئرمین شماس خان شکور بہرام خان میں منعقد ہوا۔ تعزیتی جلسہ سے پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش، وائس چیئرمین شماس خان، صوبائی صدر شکیل وحید اللہ، جنرل سیکرٹری بہادر خان اورشاہد اللہ نے خطاب کر تے ہوئے مزدور کسان پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر کامریڈ گل حیدر مرحوم کو پارٹی میں گرانقدر خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم کامریڈ گل حیدر نے ساری زندگی پسے ہوئے طبقات کے حقوق حاصل کرنے میں صرف کی۔ سامراجیت کے خلاف جدو جہد، سوشلسٹ نظام کے قیام اور حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم نے بائیں بازو کی سیاست میں اہم کر دار ادا کیا۔ مرحوم نے ساری زندگی پاکستان میں بائیں بازو کی بڑی سیاسی پارٹی مزدور کسان پارٹی میں اپنی خدمات سر انجام دی۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔