عوام اور میڈیا نے ہمیشہ قیام امن کیلئے مثبت کردا ادا کیا: سید ظہیر الاسلام

  عوام اور میڈیا نے ہمیشہ قیام امن کیلئے مثبت کردا ادا کیا: سید ظہیر الاسلام

  

ایبٹ آباد(نامہ نگار)کمشنر ہزارہ سید ظہیر اسلام نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی تعمیر ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے مستقبل میں تبدیلی نظر آئے گی، انٹر چینج،شہر میں نکاسی آب،مین شاہراہ کی پختگی،جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی، سمیت دیگر منصوبے مکمل کئے جائیں گے،ایبٹ آباد کے باشعور تعلیم یافتہ عوام اور میڈیا نے ہمیشہ امن آمان کے قیام کے مثبت کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی،صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے بھی خطاب کیا جب اس موقع پر ڈی پی او تورغر قمر حیات خان،ایس ایس پی ٹریفک طارق خان، ایس پی جمیل احمد،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید مسرور کاظمی،سابق صدور سردار نوید عالم،سردار محمد شفیق،سابق تحصیل نائب ناظم سردار محمد شجاع کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہو ہے کہنا تھاصوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق انتظامی افسران نے ایبٹ آباد کی ترقی کے خاطر خواہ منصوبوں کی تکمیل کی ہے اور مستقبل کے منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دوران تعیناتی ہزارہ ڈویژن کے عوام کی بہتری کے لئے سرکاری وسائل کا منصفانہ استعمال کیا ہے اس بات پر اطمینان ہے کہ اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے،ایں ث آباد کے میڈیا نے مثبت تنقید کے جن مسائل کو اٹھایا ان کے حل کی مخلصانہ کوشش کی ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ ایک فرض شناس دیانت دار آفیسر ہے ضلع میں ایسے افسران کی موجودگی خوش قسمتی کے دائرہ میں آتی ہے وہ شہر کی ترقی اور عوام کی بہتری کی لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،تقریب میں ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد یاسرخان آفریدی کا کہنا تھا وہ اپنی زمہ داری کو احسن طور پرنبھائیں گے انصاف کی فراہمی اور امن آمان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے،اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے اپنے خطاب میں کمشنر سید ظہیر السلام کی خدمات کو سراہا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایبٹ آباد کا میڈیا شہر کے امن آمان کے لئے انتظا یہ سے اپنا تعاون جاری رکھے گا،انہوں نے کمشنر سید ظہیر السلام،ڈی پی او تورغر قمر حیات خان اور ایس پی جمیل احمد کو شیلڈ بھی پیش کیں۔تقرہب کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک طارق خان کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -