مہنگی روٹی،مہنگا نان،بے حال کسان یہ ہے نیا پاکستان، نیئر بخاری

مہنگی روٹی،مہنگا نان،بے حال کسان یہ ہے نیا پاکستان، نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی،مفاداتی،شراکتی مافیاز،حکمران اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے،حکومتیں تدبر،تجربہ، جذبہ اور خدمت سے چلتی ہیں شاہانہ رویہ سے نہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال،کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنیوالے وزیراعظم کے اردگرد موجود ہیں،پی ٹی آئی مانگے تانگوں کا اڈہ پیر ودھائی ہے،بلاول بھٹو منتخب حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں،کسان،کاشتکار،مزدور،تاجردشمن،بجٹ کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ مہنگی روٹی،مہنگا نان،بے حال کسان،تاجر پریشان،یہ ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو منتخب حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں،کسان،کاشتکار،مزدور،تاجردشمن،بجٹ کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصر بنی گالا اور پی ٹی آئی کیلئے اشرافیہ کو ریلیف اور عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -