وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 20جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 20 جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے مخصوص علاقوں میں چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم ٹارگٹڈ کیس رسپانس کے نام سے چلائی جائے گی،مہم کا آغاز رواں ماہ 20 جولائی سے ہو گا،خصوصی انسداد پولیو مہم میں 8 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی،کوئٹہ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان خصوصی پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔وفاق نے صوبوں کو خصوصی پولیو مہم کی تیاری کی ہدایت کر دی۔
پولیو مہم