عنایت اللہ خان کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

    عنایت اللہ خان کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

  

صوابی (بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کے سنئیر تفتیشی آ فیسر(ایس پی) عنایت اللہ خان کی والدہ ماجدہ کی رسم قل آج پیر کے روز موضع ٹھنڈ کوئی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ تحریک پاکستان کے رہنما حکیم محمد حیات خان کی بیوہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر اکرام اللہ خان،پشاور کے سنئیر صحافی و بیورو چیف اب تک ٹی وی عارف یوسفزئی کی چچی،سابق یو سی کونسلر عطاء اللہ،انعام اللہ کی بھی والدہ جبکہ عبداللہ، محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا محمد افتخار (زیدہ ضلع صوابی) کی نانی تھیں۔ اتوار کو دوسرے روز بھی مرحومہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا صوبے کے اعلی پولیس آفسران، بیوروکریٹ، سیاسی ومذہبی رہنماؤں، ممبران اسمبلی و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی احتساب بیورو عنایت اللہ خان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -