فرینڈ ز کرکٹ کلب سخاکوٹ نے سہار ا کرکٹ کلب کو شکست دیدی

  فرینڈ ز کرکٹ کلب سخاکوٹ نے سہار ا کرکٹ کلب کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) فرینڈ ز کرکٹ کلب سخاکوٹ نے سہار ا کرکٹ کلب سخاکوٹ کو با آسانی ہرا کر پہلا باچہ جی سُپر ایٹ ناک آوٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیت لیا۔کالے گراؤنڈ سخاکوٹ میں کھیلے گئے باچہ جی سُپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سہارا کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 74رنز بنائے۔ کاشف خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں فرینڈز کرکٹ کلب نے با آسانی پورا کرلیا۔ شکیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ اس موقع پر باچہ جی سپورٹس کے ایم ڈی ولایت خان باچہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی ولایت خان باچہ نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے اس لئے نوجوان نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں اور کھیل کود میں بھر پور حصہ لیں تاکہ جسم کا بہترین نشو ونما ہو سکے