چارسدہ‘ چنگ چی ڈرائیور کو قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری گرفتار
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ بچوں کی لڑائی اور چنگ چی ڈرائیور کو قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری گرفتار۔ملزم کا پولیس کے سامنے اقرار جرم۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان کی جاری کردہ احکامات پر چارسدہ کے مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہمی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی کمپئین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10سال قبل بچوں کی لڑائی میں ایک شخص جبکہ پرانی دشمنی میں چنگ چی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم ملنگ ولد عبدالکبیر سکنہ شبقدر کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی محمد ریاض خان کے مطابق ملزم ملنگ نے اپنے جرم کا اعتراف کر دیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔