حقیقی تاجر تنظیم کیلئے متحد ہیں‘قاضی ضیاء الحق

  حقیقی تاجر تنظیم کیلئے متحد ہیں‘قاضی ضیاء الحق

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدارتی امیدوار قاضی ضیا الحق نے کہا ہے کہ انجمن تاجران جے انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے انجمن تاجران پرایسے عناصر مسلط ہیں کہ انہوں نے تاجر برادری کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ صرف اپنے مفادات حاصل کئے ہیں اب اپنے مفادات حاصل کرنے والوں کا دور گزر گیا اب راج کریں گے تاجران ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے سینئر تاجر برادری اور صرافہ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سعید بخش پراچہ، کے ہمراہ آنے والے دیگر تتاجر برادری کے اراکین عالم زیب باچا، وحید خان، سعود پراچہ پر مشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا قاضی ضیا الحق نے کہا کہ ہم تاجر مافیاز کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور حقیقی تاجر تنظیم کیلئے متحد ہیں کیونکہ بہت ہوگیا ہے اب نوشہرہ کینٹ کے تاجروں کو مافیاز سے نجات دلاکر دم لیں گے اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور انداز میں آواز اٹھائیں گے تاکہ تاجروں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -