علی زیدی کو جے آئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے وزیر نے دی، فیصل واوڈا

  علی زیدی کو جے آئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے وزیر نے دی، فیصل واوڈا

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ علی زیدی کو جے آئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے وزیر نے دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل کھلاڑی علی زیدی ہیں انہیں زیادہ معلومات ہوں گی،میری رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ خود پیپلز پارٹی کے موجودہ وزیر نے علی زیدی کو دیا۔دوسری جانب سے علی زیدی نے کہا کہ مجھے جے ا?ئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے کسی وزیر نے نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی سیاستدان ہوں، بہت سے لوگ میرے کے گھر کا ایڈریس جانتے ہیں۔ علی زیدی نے کہا ہوسکتا ہے وہی شخص جے آئی ٹی دے گیا ہو، جس نے بے نظیر کی وصیت آصف زرداری کو دی تھی۔میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے تیار ہوں لیکن کیا پیپلزپارٹی بے نظیر کے خط کی تصدیق کرائے گی؟ان کا کہنا ہیکہ سندھ حکومت نے جو رپورٹ ریلیز کی یہ اصل رپورٹ نہیں ہے، اس پر لکھا ہے پارٹ ون جو اصل رپورٹ تھی جس رپورٹ پر ڈیڈ لاک ہوگیا تھا وہ 43 صفحات کی ہے۔

فیصل واوڈا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -