ُٰ پی پی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ والے غیروں کے غلا م ہیں: حافظ ساجد انور

  ُٰ پی پی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ والے غیروں کے غلا م ہیں: حافظ ساجد انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ ساجد انور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ غیروں کے غلام ہیں۔ مندر کی تعمیر پر متفق ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اسلامی شریعت میں اقلیتوں کے حقوق ہیں مگر ان کے لئے نئے عبادت گاہوں کی تعمیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزاسلامی چارسدہ میں تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس اور علاقہ خانمائی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر محمد ریاض خان، جنرل سیکرٹری مفتی اکبرعلی، ہارون خان، ظہور احمد،مولانا سریر احمد، مولانا محمدزمان اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ حافظ ساجد انور کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مدارس اور مساجد کے خلاف مہم چلا رہی ہیں اور اس کو گرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف اقلیتوں کے عبادات گاہوں کو تعمیر کرنے کی سرپرستی اورسرکاری زمین اور فنڈز جاری کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی، پی پی پی اور مسلم لیگ کی مندر پر متفق ہونے اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب غیروں کے غلامی میں ایک دوسرے سے آگے ہیں۔اسلامی شریعت میں اقلیتوں کے حقوق ہیں مگر ان کے لئے نئے عبادت گاہوں کی تعمیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اقلیتوں کے حقوق کے ہم سب قائل ہیں مگر اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے عبادت گاہوں کی تعمیر کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے مگر عجیب بات ہے کہ حکومت کو ہم نے کھبی مساجد کی تعمیر کے لئے اتنا سرگرم اور سنجیدہ نہیں پایاجتنا کہ ایک مندر کے لئے بے تاب ہیں۔ حکومت بیرونی آقاوں کی خوشی کی خاطر مندر کی کھلے عام پرچار اور ان کی دفاع کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی موجودہ حکومت کو سیاسی شہید نہ کرے۔حکومتی کارکردگی عوام پر واضح ہوچکی ہے۔عمران خان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے۔