لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) خیبر پختونخواہ کے رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) خیبر پختونخواہ کے رابطہ کمیٹی کا ...

  

صوابی (بیورورپورٹ) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(رجسٹرڈ) خیبر پختونخواہ کے رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت شوکت علی کیانی صوبائی صدر فیڈریشن منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران حاجی انورکمال خان لکی مروت،شاد خان چارسدہ،شوکت علی انجم صوابی،اختر منیر خان مردان،آصف الرحمن مانسہرہ،حاجی اقبال سوات،محبوب آللہ درگئی اور مختلف یونینز لیڈران حاجی نیازعلی،حاجی شیر فرزند،محمد فاضل، ٹی ایم اے مانسہرہ کے عہدیداران یونین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں فیڈریشن کو مضبوط تر بنانے اور نئے بلدیاتی اداروں میں یونین سازی کیلئے تمام 7 ڈویژن میں ڈویژنل سطح پر '' رابطہ کمیٹیاں '' بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کیحل کیلئے جدوجہد تیز کرنیاور ڈویژنل سطح پر احتجاجی جلسے منعقد کر نے کیلئے ڈویژنل چیئر مینز کو اختیار دیاگیاکہ وہ جلسوں کے تاریخ اور جگہ کا انتخاب کرکے صوبائی جزل سیکرٹری کو آگاہ کرلیں.صوبائی سطح پر ملازمین تحریک میں اھم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاگیا لیکن کسی بھی کونسل یا الائنس میں صوبائی سطح پر کوئی بھی عہدہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا. جبکہ تمام اضلاع میں ضلعی قیادت کو مقامی سطح پر فیصلے کا اختیار دیا گیا۔فیڈریشن کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ڈویژنل سطح پر ذمہ داریاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیاآخر میں قراردادوں کے ذریعے ٹی ایم اے ہری پور، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا.. اور اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا سیدرومان شاہ ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ) پشاور کو لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخواہ کا لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا

شیرگڑھ (نامہ نگار) راہ امن پاکستان کے مرکزی چیر مین نشتر خان نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں،سود خوروں،لینڈ مافیا،قبضہ مافیا اور انڈر پلئی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف جہاد جاری رہیگا معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام نصب العین ہے سود اللہ اور اس کے رسول کے خلاف کھلا جنگ ہے جن کی وجہ سے معاشرے کے بہت سے صاحب جائیداد،معزز اور کاروباری لوگ اپنے سب کچھ سے محروم ہوچکے ہے اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں عوام ان مافیا کے خلاف اس جہاد میں راہ امن پاکستان دست و بازو بن کرایک پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شیرگڑھ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے کی صدارت غلام فقیر خٹک کر رہے تھے جلسے سے راہ امن پاکستان پی کے55کے صدر عزیز احمد،اورنگ زیب،اعجاز معیار،کشور خان، حاجی سردراز خان اور شاکر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجبوری کے تحت سود اور انڈر پلئی والوں سے کاروبار کی ہے اور اصل سرمایہ واپس کیا ہے وہ سود نہ دے اور راہ امن پاکستان کے علم میں لائیں ہم سود انڈر پلئی والوں کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -