سانحہ شیخوپورہ میں شہید ہونے والے کنڈیکٹر کو شہید پیکیج دیا جائے

سانحہ شیخوپورہ میں شہید ہونے والے کنڈیکٹر کو شہید پیکیج دیا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر) سانحہ شیخوپورہ میں شہید ہونے والے کنڈیکٹر کو شہید پیکیج دیا جائے۔ شہید کے 16سالہ اکلوتے بیٹے کی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریں۔ تفصیلات کے مطابق 3جولائی کو شیخوپورہ میں ریلوے کراسنگ حادثہ میں جن سکھوں کا انتقال ہوا۔ اس سیکٹر میں تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ کا کوچ کنڈیکٹر محمد علی بھی شہید ہوا جو اپنے بھائی کے کوچ کیساتھ مزدوری کرتا تھا ان کے بیٹے 16سالہ دانیال نے شبقدر میں صحافیوں کو فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں 4بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں بہنیں مجھ سے عمر میں بڑی ہیں اور خود نویں جماعت میں پڑھتا ہوں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے والد کو شہداء پیکیج دیا جائے اور میرے تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کریں۔