132 کے وی کوہاٹ گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں آتشزدگی

  132 کے وی کوہاٹ گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) 132 کے وی کوہاٹ گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں آتشزدگی سے گیارہ کے وی ان کمنگ پینلز،آوٹ گوئنگ پینلز،کیپیسٹرز بنک پینل، اوربس کاپلر پینل کو شدید نقصان پہنچا ہے.متاثرہ فیڈرز میں گیارہ کے وی سٹی1،گھمبٹ،خڑمتو،لاچی ایکسریس،کوہاٹ ٹنل،کالج ٹاؤن،کوہاٹ ایکسیرس،کے ڈی اے،کسٹ،بابری کاٹن مل،اوٹی ایس،سلیپرفیکٹری،علی زئی،جرمہ،ٹی ٹی 4،پی اے ایف,ٹپی،بلی ٹنگ،سٹی 2،کیڈٹ کالج،کوہاٹ ٹیکسٹائل،برچ،ایل ٹی 3 فیڈرز شامل ہیں،پسکو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں لیکن بڑے پیمانے پر نقصان کی وجہ سے مرمت اورتنصیب کے کام میں وقت لگ سکتا ہے،پسکو کو صارفین کی تکالیف کا احساس ہے اور اسی وجہ سے شدیدگرمی اور کٹھن حالات میں پسکوٹیمیں مصروف کار ہیں اور پسکوکی بھرپورکوشش ہے کہ جلد سے جلد مرمت اورتنصیب کا کام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کی جائے،اس ضمن میں عوام اور میڈیا سے بھی تعاون کی درخواست ہے,ان کے تعاون سے تمام مسائل پرقابوپالیاجائے گا.